لاہور (آئی این پی ) پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے داخلوں کے لیے حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبرز میرٹ سے حذف کر دیے۔محکمہ صحت کے مطابق حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اضافی نمبرپاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے حکم پر ختم کیے گئے، پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعداحکامات دیے، حافظ قرآن بارے نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا۔ حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے۔حافظ قرآن کو 20 نمبر انٹرمیڈیٹ کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں