اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور(آئی این پی)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،محکمہ داخلہ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ کر نام مانگ لیے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نیجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو خط لکھ دیاہے ۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے نام ملنے پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا ۔ جوڈیشل کمیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ویڈیو اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانیکااعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close