بہاولپور یونیورسٹی واقعہ پر موم بتی گرو پ کیوں چپ ہے؟ سوال پوچھ لیا گیا

لاہور (آئی این پی)صدر لائرز فورم جمعیت علما اسلام سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بہاولپوریونیورسٹی واقعہ پر موم بتی گرو پ کیو ں چپ ہے؟، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہیںتمام ملزمان کو چوک پر لٹکا دینا چاہیے،اسلامیہ یونیور سٹی کی طرح کوئی واقعہ کسی مدر سے میں ہوتا تو آ ج سب نے آ سمان سر اٹھا یا ہونا تھا۔

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علما اسلام سٹی لاہورقاری منظور الحسن چترالی کی طر ف سے جاری کردہ بیان میں انہو ں نے کہاکہ تعلیمی ادارے چاہیے دینی ہو ں یا دنیا وی کہیں بھی غیر اخلا قی حرکت کرنے والو ں کیخلا ف نر می کی کو ئی گنجائش نہیں ہے قانون سب کیلئے برابر ہے اسلامیہ یو نیور سٹی میں جو دلخراش واقعہ پیش آ یا ہے اس نے ہر ما ں با پ کو دکھی کیا ہے جو اپنے بچو ں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں یونیور سٹیوں میں بھیجتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اسلامیہ یونیور سٹی کے واقعہ پر نام نہاد این جی او کی طر ف سے آوازنہ اٹھانا ان کی غیرجانبداری پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اگر خدانخواستہ ایسا ہی کو کوئی واقعہ کسی مدر سے میں پیش آ تا تو موم بتی گرو پ کی نیند یں اڑ جا نی تھیں اور وہ چوکو ں کو چراہوں پر احتجاج کر تے نظر آ تے مگر یہ ایک یونیور سٹی کامعاملہ ہے تو تمام این جی اوز اور انسانی حقو ق کی علمبرادر تنظیموں کو اس واقعہ کی مذ مت کی بھی تو فیق نہیں ہو ئی جو اس با ت کا ثبو ت ہے کہ این جی اوز صر ف اور صر ف مذہبی طبقے کیخلاف ہی میدان میں آ کر اپنی مغر بی طا قتو ں کو خوش کر تی ہیںاین جی اوز کے اس منافقانہ رو یے کی بھی ہم پور ضرور مذ مت کر تے ہیں اور حکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ اسلامیہ یونیور سٹی کے کرداروں کو نشا ن عبر ت بنایا جائے تاکہ آ ئندہ کو ئی ایسی جسارت نہ کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close