لاہور میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2000 ہزار روپے جرمانہ

لاہور ( آئی این پی) لاہور میں بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کا حکم دیدیا گیا ۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے ، بلاتفریق گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کے لائسنس چیک کئے جائیں، کسی بھی ٹریفک غلطی پر سب سے پہلے لائسنس چیک کیا جائے، لائسنس نہ ہونے کی صورت میں دیگر وائیلشن کوڈ کے ساتھ لائسنس نہ ہونے کا بھی جرمانہ کیا جارہا ہے،

بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2000 ہزار جرمانہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام لائسنس سینٹرز عوام و الناس کی سروسز کیلئے کھلے ہیں، رواں سال کے دوران بغیر لائسنس 02 لاکھ 23 ہزار 543 ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی، لرنر پرمٹ رکھنے والے 04 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ، ایجوکیٹ کیا گیا،06 ماہ کے دوران 05 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔مستنصر فیروز نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے 04 سینٹرز 24/7 کام کررہے ہیں، ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close