ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) لاہور ٹریفک پولیس کا شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام، شہر کے تمام خدمت مراکز، لائسنس و ٹیسٹنگ دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہری رات 12 بجے تک لائسنس سروسز کےلئے تشریف لا سکتے ہیں، خدمت مرکز مون مارکیٹ، لبرٹی، ڈیفنس K بلاک اور گریرٹر اقبال پارک 24/7 کھلے ہیں۔ رات 12 بجے کے بعد بھی ٹیسٹنگ سینٹر مناواں میں لرنر پرمٹ، لائسنس رینولو ڈوپلیکٹ کےلئے تشریف لاسکتے ہیں۔ ارفع کریم اور بحریہ سینٹر رات 12 بجے تک کھلے ہیں، 07 موبائل وینز کو مختلف چوکوں، ناکوں پر تعینات کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس بوتھ ریلوے اسٹیشن، کینٹ، سمن آباد، اچھرہ، ٹھوکر نیاز بیگ، گرین ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن رات 12 بجے تک کھلے ہیں، شہریوں کو 02 ہزار جرمانے کی بجائے لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔

close