لاہور میں کتنے ہزار پتنگ باز دھر لیے گئے؟

لاہور (آئی این پی)لاہورپولیس نے رواں سال اب تک کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت3818مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان سے64169پتنگیں اور7137چرخیاں برآمد کی ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے207ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے34کلاشنکوف،235رائفلز،167 گنیں،3351پسٹل اور50117گولیاں برآمدکی گئیں۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی میں 659مقدمات درج کئے گئے اور 2542ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 14000115مالیت کی نقدی برآمد کی گئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ون ویلرز کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس نے 1385 مقدمات درج کرکے 1385ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں