خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت، عدالت نے اہم اشارہ دیدیا

لاہور (آئی این پی) جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ ، صنم جاوید ، طیبہ راجہ اور صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے عالیہ حمزہ ، صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائیگا۔کیس میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلا نے دلائل مکمل کر لئے ہیں۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ ملک سمیت 13خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے کیس میں خدیجہ شاہ سمیت نو خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس میں خواتین نے استدعا کی ہے کہ ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا، ضمانت پر رہائی دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close