کرایہ دار بے دخل، ہائیکورٹ نے27 سال بعد مالک مکان کے حق میں فیصلہ سنا دیا

لاہور( آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے 27 سال بعد کرایہ دار کو بے دخل کرکے مالک مکان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ درخواست دائر کرنے والے سائل کے انتقال کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے بلال احمد کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ۔تحریری فیصلہ 11 صفحات پر مشتمل ہے جس میںماتحت عدالتوں کے کرایہ دار کے حق میں تمام فیصلے کالعدم قرار دیدئیے گئے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ باغبان پورہ کے محمد بلال نے 1995 میں کرایہ داری کا معاہدہ کیاجو موجودہ قانون کرایہ داری ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق ہے،بلال کی رینٹ کنٹرولر کے پاس کرایہ دار کی بے دخلی کی درخواست 1999 میںخارج ہوگئی تھی۔

close