لاہوریوں کو جعلی بوتلیں پلانے والے پکڑے گئے، معروف برانڈز کی 1680 لیٹر تیار جعلی بوتلیں برآمد کر لی گئیں

لاہور(آئی این پی)لاہوریوں کو جعلی بوتلیں پلانے کی کوشش کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں ۔۔ خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے موٹروے انٹر چینج فیروز والا میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے معروف برانڈز کی 1680لیٹر تیار جعلی بوتلیں،2160 بوتلیں،7000 ڈھکن،17کلو جعلی لیبلز، 2 لیٹرمصنوعی فلیور موقع پر تلف کر دیے۔3 گیس سلنڈر، 2 فلنگ مشین،کاربونیشن کولر، 4 واٹر ٹینک، پمپ ضبط کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے موٹروے انٹر چینج فیروز والا میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے معروف برانڈز کی 1680لیٹر تیار جعلی بوتلیں،2160 بوتلیں،7000 ڈھکن،17کلو جعلی لیبلز، 2 لیٹرمصنوعی فلیور موقع پر تلف کر دیے۔3 گیس سلنڈر، 2 فلنگ مشین،کاربونیشن کولر، 4 واٹر ٹینک، پمپ ضبط کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کھلے رنگ،کیمیکلزاورنل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کے لیے تیار کی گئیں۔راجہ جہانگیر انورکا مزید کہنا تھا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔مزید برآں ڈی جی فوڈ نے بتایا کہ جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا مشکل ہوتاہے۔تیار نقلی بوتلوں کو لاہور کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ جعلی بوتلوں کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔راجہ جہانگیر انورنے واضح کیا کہ ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع سوشل میڈیا یا ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close