جناح ہائوس حملہ، یاسمین راشد کے حوالے سے اہم رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور(آئی این پی)ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہائوس حملے میں ضمنی نامزدگی کی رپورٹ سامنے آ گئی،ضمنی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ احتجاج کر رہی تھیں، وہ کارکنوں کو کور کمانڈر ہائوس پر حملہ کرنے کی ترغیب دے رہی تھیں،

ایف آئی آر میں یاسمین راشد نامزد نہ ہو سکیں،ان کو مقدمہ نمبر 96/23میں نامزد کیا جائے،تفتیشی افسران کی طرف سے انہیں نامزد کر کے ضمنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی، عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ضمنی میں نامزد نہیں ہیں، اب ضمنی میں نامزدگی سامنے آ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close