لاہور(آئی این پی)پنجاب بھر میں 3ہزار سیف فوڈ زون بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے لیک سٹی سے سیف فوڈ زون کا افتتاح کر دیا۔سیف فوڈ زون منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے جو لیک سٹی سے شروع کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 3ہزار سیف فوڈ زون بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے لیک سٹی سے سیف فوڈ زون کا افتتاح کر دیا۔
سیف فوڈ زون منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے جو لیک سٹی سے شروع کیا جا رہا ہے۔راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خوراک سے وابستہ ہر کاروبار پر کڑی نگرانی یقینی بنانے کے لیے سیف فوڈ زون پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت مرحلہ وارفوڈ سیفٹی ٹیمیں لاہور کی تمام ہرگیٹڈ کمیونٹیز(Gated Communities) میں ریسٹورانٹس ،فاسٹ فوڈ آئوٹلٹس ،سپر مارکیٹس ،میٹ شاپس ،بیکریز اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی مکمل چیکنگ کریں گی۔سیف فوڈ زون منصوبہ اپنی نوعیت پہلا پراجیکٹ ہے جو کہ لیک سٹی کے رہائشوں کو محفوط اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔سیف فوڈ زون منصوبے کے تحت گیٹڈ کمیونٹیز(Gated Communities) میں فروخت ہونیوالی تمام اشیا ئخورونوش، بالخصوص دودھ، دہی ، گوشت کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیف فوڈ زون منصوبے کے تحت ٹائون میں آنے والی ہر قسم کی تمام خوراک مکمل چیکنگ سے گزر کر ہی عوام تک پہنچے گی ۔ نہ صرف یہ کہ چیکنگ کا نظام ترتیب دیا جائے گا بلکہ خوراک کا کاروبار کرنے والے ہر دوکاندار اور ہوٹل کے مالک و ملازم کو مکمل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ خوراک کا کاروبار کرنے والوں کی راہ نمائی اور اصلاح کی جائے گی تاکہ انجانے میں بھی کسی خرابی کا اندیشہ نہ رہے۔ ڈی جی فو ڈاتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں 3ہزار سیف فوڈ زون بنائے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سیف زون پراجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ ’’تمام فوڈ پوائنتس کی چیکنگ کی جائے گی،فوڈ بزنس کرنے والوں کو اصلاح کے لیے وقت دیا جائے گا،فوڈ بزنس سے متعلقہ افراد کو مکمل مفت ٹریننگ دی جائے گی،گیٹڈ کمیونٹیز(Gated Communities) کا اسکواڈ بنا کر انہیں فوڈ کوالٹی چیک کرنے کی تربیت دی جائے گی،سوسائٹی کے اندر اور انٹری پوائنٹس پر دودھ اور دیگر اشیاء کی چیکنگ کی جائے گی،گیٹڈ کمیونٹیز(Gated Communities)کے رہائشیوں کی مفت نیوٹریشن سکریننگ اور اسسمنٹ کی جائے گی،گیٹڈ کمیونٹیز(Gated Communities)کے رہائشیوںکو مفت ڈائیٹ پلان دیے جائیں گے،ؐؐگیٹڈ کمیونٹیز(Gated Communities)کے رہائشیوں پر مشتمل ولنٹیر گروپ بنا کر ان کی مدد اور ان کے فیڈ بیک کی بنیاد پرخوراک سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔‘‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سیف فوڈ زون پراجیکٹ کا آغاز لاہو ر سے کیا جا رہا ہے ۔راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں واقع گیٹڈ کمیونٹیز(Gated Communities) میںسیف فوڈ زون بنائے جائے گے تا کہ روزانہ کی چیکنگ نظام کے ساتھ ساتھ صاف اور معیاری خوراک کے حصول کے لیے عوام کو بھی آگاہی اور ٹریننگ دینا ہے۔عوام کے ساتھ ساتھ ٹائون انتظامیہ کو بھی باہر سے آنے والی کھانے پینے کی اشیاء کو چیک کرنے کی تربیت دی جائے گی۔خوراک کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی مسلسل کوشاں ہے۔ سیف فوڈ زون جیسے منصوبے کی کامیابی میں عوام کا تعاون سب سے بڑا معاون ثابت ہو گا۔عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار میں کمی یا جعل سازی کرنے والے مافیا کے اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223پر دیں۔صحت دشمن عناصر کی نشاندہی سے ہی ہم سیف فوڈ زون منصوبے کو کامیاب کر سکتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں