پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی معیار کے مطابق پنجاب کے واحد ڈائیونگ سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پنجاب یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کے مطابق پنجاب کے واحد ڈائیونگ سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے نیو کیمپس میں بوائز سوئمنگ پول اور اولڈ کیمپس میں گرلز سوئمنگ پول کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیر بٹ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر طاہرہ سلیم، ڈائریکٹر شعبہ امور طلباء ڈاکٹر محمد علی کلاسرا،انتظامی افسران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود اور ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ظفر اقبال کی خصوصی کاوشوں سے بوائز سوئمنگ پول کو چھ سال بعد کھول دیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ سوئمنگ پول تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر کھولا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئمنگ پول کی بندش سے اساتذہ، ملازمین و طلباء ایک اہم سرگرمی سے محروم تھے۔ انہوں نے سوئمنگ پولز کو دوبارہ قابل استعمال بنانے پر ڈاکٹر ظفر اقبال کے کردارکو سراہا۔ وائس چانسلر کے مطابق عام شہری دوپہر 2 سے 4 بجے تک بوائز سوئمنگ پول سے استفادہ کر سکیں گے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء دوپہر 4 سے 6 اور یونیورسٹی اساتذہ شام 6 سے 7 بجے تک سوئمنگ پول سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئمنگ پول پر ایک وقت میں پانچ لائف گارڈز موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کیمپس سوئمنگ پول میں ایشین گیمز بھی منعقد ہو چکی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close