لاہور( آئی این پی ) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقدہوا،جس میں ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کے لئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لاہور کے 5 ہسپتالوں کو بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ کاہنہ نو ، سبزہ زار ، رائے ونڈ، مناواں ، بیدیاں کے ہسپتالوں کوٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کو نئی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی نئی عمارت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تمام شعبے منتقل کئے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی موجودہ نئی بلڈنگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ گائنی وارڈ بنایا جائے گا۔ چیف سیکرٹری، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سیکرٹری فنانس،چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر میانوالی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں