اوگرا کے چھاپے، پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت، 40 ڈھابہ اسٹیشنز سیل کر دیئے گئے

لاہور( آئی این پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اوگرا نے ہائیڈرو کاربن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور محکمہ وزن و پیمائش کے تعاون سے پنجاب کے مختلف اضلاع سرگودھا، بھکر، ملتان اور صادق آباد میں انسپکشن کی ۔

مختلف اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 40ڈھابہ اسٹیشنز کو سیل کر دیا ہے اور خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے ۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںاور معیار کا مجموعی ڈیٹا حاصل کیا ہے جن کا معائنہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مجوزہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں