مردم شماری کی ڈیوٹیاں کرنے والے سرکاری اساتذہ کی مشکلات میں اضافہ

فیصل آباد (آئی این پی)مردم شماری کی ڈیوٹیاں کرنے والے سرکاری سکول ٹیچرز کی مشکلات میں اضافہ۔ مردم شماری کی ایک ماہ کی ڈیوٹی تیسرے ماہ میں بھی مکمل نہ ہوسکی۔ سکول اساتذہ کو 15 مئی تک ویریفیکیشن کیلئے فیلڈ میں رہنے کا پابند کردیا گیا۔ ہیڈ ٹیچرز کو مردم شماری ڈیوٹی والے اساتذہ کو 15 مئی تک فری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

سی ای اوز ایجوکیشن افتخار خان نے سکول ہیڈماسٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ٹیچر سکول آئیں تو انہیں فیلڈ میں سروے کیلئے واپس بھیجیں۔ کیونکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مردم شماری کا فالواپ لیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close