فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپویشن، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کی 600 نوکریاں، تنخواہ 35 سے 50 ہزار تک

فیصل آباد (آئی این پی)چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو ملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیسکو دفاتر اور تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ فیسکواملاک کو کسی بھی قسم کے نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔اس سلسلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور چنیوٹ میں 600پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ ان سکیورٹی گارڈز کی بھرتی ابتدائی طور پر ایک سال کی مدت کیلئے ہوگی جو کہ تسلی بخش کارکردگی اور باہمی معاہدے کی بنیاد پراور فیسکو کی ضرورت کے مطابق مزید دو سال کی مدت کے لیے قابل توسیع ہوگیاس سلسلے میں رجسٹرڈ معروف سیکیورٹی ایجنسیوں جن کی مالی حالت اچھی ہوسے سیل بند بولیاں طلب کی جارہی ہیں۔سکیورٹی گارڈ کی عمر کی بالائی حد 40 سال اور اسکی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 35ہزار، سارجنٹ 45سال اور تنخواہ 40ہزار اور انسپکٹر 50 سال اور تنخواہ 50ہزارمقرر کی گئی ہے، امیدواروں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل فٹ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی گارڈز کی بھرتی کیلئے سابق فوجیوں اور ٹیوٹا سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے لیے کم از کم سول اہلیت میٹرک ہوگی۔ خواہشمند فرمزاپنی دستاویزات ایڈیشنل ڈائریکٹر (سکیورٹی) فیسکو ہیڈکوارٹر فیصل آبادکے دفتر میں 23مئی تک دفتری اوقات میں جمع کرائیں گی۔ فیسکوکسی بھی وقت بولی کی منظوری سے پہلے تمام بولیوں یا تجویز کو مسترد کر سکتا ہے۔

close