بے گھر ملازمین کیلیے بڑی زبردست خبر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صنعتی ورکرز کے لیے تعمیر کردہ 720 نئے فلیٹس کی قرعہ اندازی کی۔ ان فلیٹس میں سے 480 فلیٹس قصور کے صنعتی ملازمین کو جبکہ 240 فلیٹس لاہور کے ورکرز کو مختص کیے گئے ہیں۔

قرعہ اندازی کے موقع پر وزیراعلیٰ نے کامیاب ہونے والے ایک ورکر کو فون کرکے ذاتی طور پر مبارکباد دی اور انہیں اپنے والدین کو ساتھ رکھنے کی تلقین کی۔

صوبائی وزیر محنت منشا اللہ بٹ نے بتایا کہ ورکر ویلفیئر کمپلیکس کے لیے 5,897 ورکرز اہل قرار پائے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے 18 ماہ میں مزید 1,872 فلیٹس مکمل ہوں گے۔ اس کے علاوہ سندر فیز ٹو، ملتان اور وار برٹن ننکانہ صاحب میں بھی ہزاروں فلیٹس ورکرز کو دیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی میں خاص طور پر دورانِ ملازمت جاں بحق ورکرز کی بیوگان کے لیے 3 فیصد اور خصوصی ورکرز کے لیے 2 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ بیوگان اور خصوصی افراد کو قرعہ اندازی سے الگ کرکے فلیٹ دیے جائیں اور خصوصی ورکرز کو تحفظ کی غرض سے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس فراہم کیے جائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ میں قائدا عظم بزنس پارک میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تعمیر تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ جھنگ اور کمالیہ میں لیبر کالونیز بنا کر 2,000 صنعتی ورکرز کو مفت پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close