بڑی پابندی لگا دی گئی

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے زرعی اراضی کی لین دین پر پابندی عائد کردی۔

جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر بھر میں زرعی اراضی کی لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈایریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو زرعی اراضی کی منتقلی بند کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔ڈی جی آر ڈی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زرعی اراضی کی منتقلی پر پابندی کا مقصد گرین بیلٹ کو محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی تعمیرات کے باعث زرعی اراضی ختم ہورہی ہے اور بے ہنگم تعمیرات فضائی آلودگی کاباعث بھی بن رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں