3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی(پی این آئی) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقا رچیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام کے علاوہ ضلعی افسران و انتظامی افسران نے شرکت کی۔ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر راولپنڈی میں 3 دن کے لیےدفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی اجتماع سمیت دیگر تقریبات پر بھی تین دن کے لیے پابندی عائد رہے گی، پابندی کا اطلاق 8 سے 10 نومبر تک ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close