سفاک داماد نے ساس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

لاہور(پی این آئی)فیروز والا کے علاقے میاں کالونی میں گھریلو ناچاقی پر داماد نے ساس کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان نامی نوجوان کی شادی آٹھ ماہ قبل ہوئی تھی ، اہلیہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کو جب میں کام کرنے کا کہتی تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا ، اور گزشتہ روز اس نے مجھے بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ کام نہ کرنے کی وجہ سے شوہر تشدد کرتا تھا اور چار ماہ سے لڑکی والدہ کے گھر پر تھی ،ملزم اپنی ساس کو پانچ گولیاں مار کر موقع سے فرار ہو گیا ، خاتون کو تشویشناک حال میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close