گوجرانوالہ، فیکٹری میں زہریلا کھانا کھانے سے 70 ملازمین کی حالت بگڑ گئی

گوجرانوالہ(آئی این پی)گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے فیکٹری کے 70 ملازمین کی حالت بگڑگئی، انتظامیہ نے متاثرہ ملازمین کو اسپتال منتقل کردیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ ملازمین میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین نے فیکٹری کے اندر بنے میس سے کھانا کھایا تھا جس کے بعد ہی سب کی حالت خراب ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے مطابق کھانے کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور کھانا بنانے والے باورچی کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close