بچے کو بچانے ماں آئی تو کرنٹ لگنے سے ماں بیٹا دونوں جاں بحق

تلہ گنگ(آئی این پی)پنکھا ٹھیک کرتے کرنٹ لگنے سے ماں بیٹا دم توڑ گئے،افسوسناک واقعہ تلہ گنگ کے نواحی گائوں بھلومار میں پیش آیا جہاں عبداللہ نامی نوجوان گھر میں پنکھا ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا، ماں بچانے آئی تو اس کو بھی کرنٹ لگ گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close