میانوالی، پولیس اہلکاروں کی اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی، ویڈیو وائرل

میانوالی(آئی این پی)میانوالی میں پولیس اہلکاروں کی اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ریجنل پولیس آفیسر آر پی او سرگودھا ریجن شارق کمال صدیقی نے اشتہاریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی ڈانس پارٹی میں شامل ہونے پر نوٹس لے لیا۔

آر پی او نے ویڈیو وائرل ہونے پر 9 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس پارٹی کی ویڈیو 15 سے 20 دن پرانی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close