پنجاب بھر میں گرفتار شرپسندوں کی تعداد کتنے ہزار ہو گئی؟

لاہور( آئی این پی)پنجاب بھرمیں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلا ئوگھیرا ئومیں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3800 سے زائد ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے بھی تحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور کارکنان گرفتاریوں کے ڈر سے روپوش ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close