پنجاب پولیس کے 25 افسران و اہلکاران حجاج کرام کی خدمت کیلئے منتخب، کون کون شامل؟

فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد سمیت پنجاب پولیس کے 25 افسران واہلکاران حجاج کرام کی خدمت کیلئے منتخب ہو گئے، جنہیں فوری طور پر حاجی کیمپ اسلام آباد رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جو کہ حجاج کرام کی خدمت کے ساتھ ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کرینگے۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر انعام وحید خان کی طرف سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق گوجرانوالہ ریجن کے ڈی ایس پی غریب نواز‘ سرگودھا ریجن سے ڈی ایس پی عنایت اللہ‘ ٹریننگ سنٹر پنجاب کے انسپکٹر وسیم اکرم‘ ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے سینئر ٹریفک وارڈن حافظ محمد اکرام‘ فیصل آباد ریجن سے سب انسپکٹر محمد وسیم سرور ولد محمد سرور‘ پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر فیصل عمران گھمن‘ راشد وسیم‘ راشد محمود‘ سی ٹی ڈی پنجاب سے انسپکٹر ہمایوں نذیر راجہ‘ سپیشل برانچ پنجاب پولیس کی سب انسپکٹر رخشندہ مبین کے علاوہ کانسٹیبلان میں محمد بلال‘ محمد کاشف‘ شہزاد علی‘ منور حسین‘ امیر حیدر سید‘ عدنان لیاقت‘ علی اکبر‘ سلیمان فہد‘ ممتاز علی‘ مقبول احمد‘ رحمت علی اور ہیڈ کانسٹیبلان میں شاہد نواز اور محمد نثار شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کی طرف سے آر پی اوز‘ سی پی او‘ ڈی پی اوز کو کہا گیا ہے کہ معاونین حجاج کرام کیلئے منتخب ہونیوالے افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر ریلیو کریں اور منتخب ہونے والے فوری طور پر اپنے کوائف کے ہمراہ حاجی کیمپ رپورٹ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں