غیر قانونی بس، ویگن اور پارکنگ اسٹینڈز کیخلاف کریک ڈائون

لاہور (آئی این پی) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے غیر قانونی بس اڈوں، ویگن اور پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔ سی ٹی او لاہور نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سے ملکر کریک ڈائون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ بس اسٹینڈز کیخلاف کہیں بس، ویگن کھڑی کرنے کی اجازت نہیں۔مستنصر فیروز کی ڈویژنل افسران کو ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اڈوں، ویگن اسٹینڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک بہائو میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، غیر قانونی اقدام کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔ اوورلوڈنگ، اووچارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی ہوگی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور غیر قانونی سٹاپ بنانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، شہر میں روڈ سائیڈ پر پارکنگ، ناجائز اڈے قائم کرنے کی بھی اجازت نہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close