چکوال، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، کیا کچھ برآمد ہوا؟

چکوال(آئی این پی) آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر چکوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال ضمیر حسین سب انسپکٹر نے عدنان عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر، و ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 1کلو270گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ سٹی پولیس نے گرفتارمنشیات فروش ملزم محمد مناظر ولد محمد نواب ساکن چک71سرگودھا حال مقیم جہانگیر ٹاؤن چکوال کے قبضہ سے 1270گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close