سنگین مقدمات کے تین اشتہاری انٹرپول کی مدد سے گرفتار، کن ملکوں سے گرفتاری عمل میں آئی؟

لاہور(آئی این پی)پنجاب پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب مزید تین اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان کی مجموعی تعداد اکتیس ہوگئی، بھتہ خوری ، قتل، اقدام قتل میں ملوث ملزمان کولاہورپہنچا دیا گیا،پنجاب پولیس کیمطابق چوبیس جنوری سے شروع ہونے والی کارروائیوں کے دوران اب تک اکتیس ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،

تین ملزمان کی گرفتاری مسقط ، متحدہ عرب امارات اورسعودیہ عرب سے عمل میں لائی گئی، ملزمان گوجرانوالہ ، بھلوال ، سرگودھا اورراولپنڈی پولیس کو قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے مقدمات میں مطلوب تھے،تینوں ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کیا گیا جس کے بعد متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close