لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اچانک ایجرٹن روڈ پر قائم فری آٹا ڈسٹری بیوشن پہنچ گئے۔آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر انچارج کی عدم موجودگی پر وزیر اعلی محسن نقوی نے اظہار برہمی کیا۔ اس موقع پر آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر موجود عملہ بھی مستعدی سے کام نہیں کررہا تھا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر لاہو رنے انچارج آٹا پوائنٹ تبسم کو عہدے سے ہٹا دیا گیااوراے سی شالیمار کو فرائض سے غفلت پر وارننگ جاری کی گئی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایجرٹن روڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر آٹا لینے کے لئے آنے والی خواتین سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے آٹے کے تھیلے کا وزن چیک کرایا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شناختی کارڈکے ذریعے آٹے کے حصول کے سسٹم کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر واضح کیاکہ عوام کو مفت آٹا کی فراہمی میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں