وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے موٹرسائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کو 100 روپے لیٹر سستا پیٹرول دینا سبسڈی نہیں، قیمتوں کا تعین کرنے والی سکیم اور غریبوں کیلئے ریلیف پروگرام ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کو ریلیف پیکج کا مسودہ تیار کرنے کیلئے 6 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔سستا پیٹرول سکیم سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خدشات پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ سکیم سبسڈی نہیں ہے، آئی ایم ایف نے ہم سے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا، سستا پیٹرول سکیم ویسی ہی ہے جیسے ہم نے گیس کے شعبے میں کیا ہے، گیس سیکٹر میں حکومت کی سکیم پر آئی ایف ایم نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

close