شیخوپورہ ،تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر رکشے پر چڑھ گیا، جانی نقصان ہو گیا

شیخوپورہ (آئی این پی)تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو مسافر رکشے پر چڑھ گیا جس میں رکشے پر خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر واقع جھامکے سٹاپ کے قریب سریے سے لوڈ ڈمپر بے قابو ہو کر مسافر رکشے پر چڑھ گیا

جس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار 30 سالہ خالدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 28 سالہ اسد شدید زخمی ہو گئے جسے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close