زمان پارک سے گرفتار 3 طالب علم ورثاء کے حوالے

لاہور( آئی این پی)لاہور پولیس نے زمان پارک سے گرفتار 3 طالب علموں کو ورثا ء کے حوالے کردیا۔پولیس نے کم عمری کے باعث طلباء کیخلاف کارروائی سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔

والدین نے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے لاہور پولیس کے اقدام کو سراہا۔تینوں طلباء کو اتوار کے روز زمان پارک سے پولیس سے مزاحمت کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close