ٹیکسلا پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، 9 قمار باز دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار، کون کون شامل؟

راولپنڈی(آئی این پی)ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 9 قمار باز گرفتار کرلئیے جن سے دا پر لگی رقم 2 لاکھ 2 ہزار روپے، 9 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرلئیے گئیے۔ واقعات کے مطابق ایس ایچ اوٹیکسلا سرمدالیاس اورٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 9 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں پرویز، خضر، اظہر، محلوداقبال، نصیر، طارق، تصور، مرتضی اور ممریز شامل ہیں،

ملزمان سے دا پر لگی رقم 2 لاکھ 2 ہزار روپے، 9 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ٹیکسلاپولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close