فیصل آباد، 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل، ایک کو معطل کر دیا گیا

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد 5تھانوں کے ایس ایچ اوزتبدیل‘ایک کو معطل کردیاگیا‘تفصیل کے مطابق پولیس لائنزسے غلام رسول کوSHO روڈالہ جبکہ روڈالہ سے قیصر مختارکو SHO سمندری تعینات کیاگیاہے جبکہ SHOبٹالہ کالونی عمران سپراء کوتبدیل کرکے ان کی جگہ پولیس لائن سے سب انسپکٹرطارق امیر کو SHOبٹالہ کالونی تعینات کردیاگیا‘

پولیس لائن سے سب انسپکٹرآصف ندیم بٹ کو SHOگڑھ جبکہ سب انسپکٹرزاہد علی اعوان کو SHOروشن والا تعینات کرتے ہوئے انکی جگہ پرفرائض سرانجام دینے والے سب انسپکٹرطاہرانورکوپولیس لائن بھجوا دیاگیا ہے‘علاوہ ازیں SHOتھانہ سمندری میاں مجاہد کوفرائض میں غفلت برتنے پرمعطل کردیاگیا ہے‘CPOنے تعیناتیوں اورمعطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close