لاہور میں دفعہ 144 کی پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے لاہور میںدفعہ 144 کی پابندی کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔: محکمہ داخلہ پنجاب نے بدھ کے روز لاہور میں سات روز کے لئے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے جلسے ، جلوسوں، ریلیوں، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد کی تھی ۔

پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی تھی ۔محکمہ داخلہ نے پابندی ختم کر کے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close