بلاول امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کر رہا ہے، شیخ رشید کی جگتیں جاری

راولپنڈی(آئی این پی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کررہاہے اوراسلام آباد مارچ میں لاٹھی چارج ہورہاہے،بظاہرحکومت الیکشن کرانے کے موڈمیں نہیں یہ توہین عدالت کا بڑارسک لینے جارہی ہے،اب آنیوالے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے۔ اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفادکودیکھ رہی ہے,10مہینے ہوگئے ہیں، IMFسے ابھی تک مذکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہا,پی ٹی آئی کی پہلےدن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیا,

جس دن انتخابی شیڈول آرہاہیاسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہے,کے پی کے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کوگورنرعزت نہیں دے رہااور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کیتحت تاخیر کررہا ہے,نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سیدوہاتھ آگیچلی گئیں انکاکام الیکشن کراناہے من پسند کاراستہ بنانا نہیں,پنجاب میں الیکشن شیڈول کااعلان خوش آئندہے خدا کرے موخرنہ ہوں ,عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کاہرکام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے پیمرا کی پابندیاں قوم کوٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیاپرلیجائیں گی۔

close