بورے والا(آئی این پی )کسان پیکیج کے خاتمہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،کھاد کی بلیک میں فروخت کے خلاف کسان سڑکوں پہ آگئے،مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی،پاکستان کسان اتحاد(چوہدری انور گروپ) کے تحصیل صدر چوہدری اجمل اعجازچٹھہ کی قیادت میں کسان ریلیف پیکیج ختم کئے جانے،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور کھاد کی بلیک میں فروخت کے خلاف ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی
جس میں ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار راحیلہ منور،سابق سیکرٹری بار شہباز الرحمان بھٹہ آور دیگر کسان راہنماوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ۔چوہدری افتخار احمد،اجمل اعجاز چھٹہ،راحیلہ منور اور دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن ثابت ہوچکی ہے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پوری قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے کسانوں کا پیکیج ختم کر دیا گیا ہے کھاد کنٹرول ریٹ پر نہیں ملتی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ،آٹے کے حصول کے لئے غریب دھکے کھا رہا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ملک پر ایک مافیا قابض ہے ہم اس مافیا کے خلاف احتجاج کا ہر رستہ اختیار کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں