بورے والا(آئی این پی)کسان پیکیج کے خاتمہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،کھاد کی بلیک میں فروخت اور آٹے کی شدید قلت کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان اور تحصیل جنرل سیکرٹری مہران علی کی قیادت میں کسان ریلیف پیکیج ختم کئے جانے،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،کھاد کی بلیک میں فروخت،آٹے کی شدید قلت اور مجموعی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
ریلی پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان اور چوہدری مہران علی نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پوری قوم کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے ان سے حکومت نہی ہوتی تو چھوڑ دیں ہم کسان اس ملک کو چلا لیں گے کسانوں کا پیکیج ختم کر دیا گیا ہے کھاد کنٹرول ریٹ پر نہیں ملتی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ،آٹے کے حصول کے لئے غریب دھکے کھا رہا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ملک پر ایک مافیا قابض ہے ہم اس مافیا کے خلاف 9 مارچ کو پورا پنجاب جام کردیں ہزاروں کسان سڑکوں پر ہونگے اور ان ظالم حکمرانوں سے حساب لیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں