بابو صابو انٹرچینج پر مردہ گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑی گئی، 14من وزنی مردہ جانور برآمد، سپلائر پکڑا گیا

لاہور(آئی این پی)مردہ گوشت کا دھندہ کرنے والے سپلائر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میںمیٹ سیفٹی ٹیموں نے مردہ جانور سپلائر پکڑ لیا۔بابوصابو انٹرچینج پر کارروائی کرتے ہوئے مردہ گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑتے ہوئے 14من وزنی مردہ جانور برآمدکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بابوصابو انٹرچینج پر کارروائی کرتے ہوئے میٹ سیفٹی ٹیموں نے مردہ گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑتے ہوئے 14من وزنی مردہ جانور برآمدکر لیا۔

مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ گوشت تیار کرنے کے لیے مردہ جانور کو چھپا کر گاڑی میں لے جایا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ لاغر،بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب میں خوراک سے وابستہ ہر کاروبار کو فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم ہے۔ مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close