لاہو ر( آئی این پی) لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈائون کے دو روز میں 15 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کہا کہ چالان کا مقصد، شہریوں کو ذمہ دارای کا احساس دلانا ہے، شہری ہیلمٹ اپنے تحفظ کیلئے پہنیں، ناکہ چالان سے بچنے کیلئے، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80سے 90فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل ایکسڈنٹ میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیڈ انجری ہے، بازو میں ہیلمٹ لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں