اٹک، نو سر باز خواتین جیولر سے 5 لاکھ مالیت کا سونے کا سیٹ چرا کر لے گئیں

اٹک( آئی این پی)ماڈل پو لیس اسٹیشن اٹک سٹی کی حدود میں گنجان آبا د تجارتی مر کز صرافہ بازار میں چار نو سر با زخواتین رو بی جیو لرز کی دکان سے پا نچ لا کھ روپے سے زاہد کا سونے کا سیٹ چرا کر لے گئی پو لیس کو تحریری در خواست دے دی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق ماڈل پو لیس اسٹیشن اٹک سٹی کے گنجان آباد تجارتی مرکز صرافہ بازار میں رو بی جیو لرز کے مالک شیخ محمد ہشام ولد شیخ ما جد اقبا ل اپنی دکان پر کچھ خواتین کو سو نے کے زیوارات دیکھا رہے تھے کہ اس اثناء میں چار خواتین جنہوں نے منہ پر نقاب اور ماسک لگا رکھے تھے

ان میں سے ایک خاتو ن نے انگوٹھی د یکھانے کا کہا اور جب وہ انگو ٹھی کا ؤنٹر سے لینے لگیں تو ان چا ر نو سر با ز خوا تین میں سے ایک خاتون نے ونڈو میں لگے سو نے کا تیس گرام وزنی ہا ر سیٹ جس کی مالیت پانچ لاکھ چودہ ہزا ر روپے ہے چو ری کر کے با ہر چلی گئی ان کے جانے کے بعد پڑ تال کی اور سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کیا تو صورت حال سے آگاہی ہو ئی تو انہوں نے پو لیس کو تحریر ی درخواست دے دی ہے یا د رہے کہ چند ما ہ سے ضلع اٹک کے چودہ تھانوں میں قتل وغارت گری،چو ری،ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارد اتوں میں ہو ش ربا اضافہ نے اٹک میں امن وامان کی صورتحال پر سوالیہ نشان کھڑے کر دے ہے اور شہر ی شدید عدم تحفظ کا شکا ر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close