پولیس نے 7 پتنگ باز اور پتنگ فروش گرفتار کر لیے

راولپنڈی(آئی این پی)سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے 7 پتنگ بازاو ر پتنگ فروش گرفتارکرلیے،جن سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمدکرلی گئیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے مزیدقانونی کارروائی کاآغاز کردیاگیا۔واقعات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم سمون سے15پتنگیں،ملزم ثاقب سے70پتنگیں، آراے بازار پولیس نے ملزم مرتضٰی سے25پتنگیں اور02ڈوریں،سول لائنز پولیس نے ملزم ذیشان سے60پتنگیں اور02ڈوریں،

ائیر پورٹ پولیس نے ملزم آصف سے13پتنگیں اور ڈور، صدر واہ پولیس نے ملزم حاشر سے250پتنگیں اور16ڈوریں، کلرسیداں پولیس نے ملزم اشتیاق سے680پتنگیں اور20ڈوریں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close