چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد

لاہور(آئی این پی) ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر موٹر سائیکل سوار آپے سے باہر ہوگئے۔لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر چالان کیا تو انہوں نے فون کرکے اپنے ساتھیوں کو بلالیا۔ملزمان کے فون کرنے پر 10 سے 15 لوگ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے آتے ہی ٹریفک سیکٹر میکلوڈ روڈ پر دھاوا بول دیا اور ڈیوٹی پر موجود 3 وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)مستنصر فیروز نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں حسن، منظور اور مستنصر شامل ہیں جنہیں تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور نے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں