ڈاکوؤں نے نائی کی بھری دکان لوٹ لی، کتنے موبائل فون اور رقم لیکر فرار ہوئے؟

کراچی(آئی این پی)کراچی غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے ہیئر ڈریسر شاپ پر موجود شہریوں سے10 موبائل فون اور 9 ہزار روپے لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق واردات اورنگی ٹاؤن قذافی چوک پر ہیئرڈریسر شاپ میں ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 کم عمر مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوکر وہاں بال کٹوانے میں مصروف شہریوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں مسلح ڈکیتوں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے،واردات میں ملوث ملزمان کا ایک ساتھی ہیئرڈریسر کی دکان کے باہر اسلحہ تانے کھڑا نظر آرہا ہے۔ایک مسلح شخص نے دکان کی تمام درازوں سے نقدی اور قیمتی اشیا نکالی، ساتھ ہی دکان میں موجود کسٹمرز اور دیگرافرادکی جیبوں سے بھی قیمتی اشیا نکالی، ڈکیت شہریوں سے 10 موبائل فون اور 90ہزار سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close