تعلیمی بورڈز نے 43 سروسز کی فیسیں کئی گنا بڑھا دیں

فیصل آباد (آئی این پی)تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی منظوری کے بعد 43 قسم کی سروسز کی فیسیں بڑھا دیں۔ نئی فیسوں کا شیڈول بورڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا۔ ہر فیس کے ساتھ 50 روپے بلڈنگ فنڈ کے نام پر وصول کئے جائیں گے۔ پروسیسنگ فیس کو ساڑھے تین سو سے بڑھا کر 530 روپے کردیا گیا۔

تمام طلبہ کو رجسٹریشن کے وقت 100 روپے سپورٹس فیس اور 50 روپے سکالرشپ فنڈ بھی جمع کروانا ہوگا۔سکولز اور کالجز کی رجسٹریشن، وزٹ اور انڈوومنٹ فیسوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ الحاق کیلئے تعلیمی اداروں کی وزٹ فیس کو پہلی بار کیلئے 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے جبکہ دوسری بار 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔ سکولز کیلئے انڈوومنٹ فنڈ کو 40 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے اور کالجز کیلئے ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کردیا گیا۔ ڈوپلیکیٹ سرٹیفکیٹ، ویریفکیشن، مضامین تبدیلی کی فیسیں بھی ازسرنو طے کردی گئیں۔ دو سال تک رزلٹ کارڈ میں درستگی کی فیس 2 ہزار رپے، پانچ سال تک 3 ہزار روپے، دس سال تک 4 ہزا پانچ سو روپے مقرر کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close