فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادمیں 2023 کی آمد کے ساتھ ہی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا کام رک گیا جس کے باعث عام شہری اور خصوصاً اوور سیز پاکستانی زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ ٹریفک ڈپارٹمنٹ فیصل آباد کے مطابق 2023کے ڈاک ٹکٹس دستیاب نا ہونے کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس بنانے سے معذور ہیں۔ایک شہری نے بتایا کہ میں کویت سے آیا ہوں، اوورسیز ہوں، لائسنس کا ایشو ہے، ٹکٹیں نہ ہونے کی وجہ سے لائسنس نہیں بن رہا ہے،
یہ مسئلہ ہے۔ایک اور شخص نے بتایا کہ میں چار پانچ دن پہلے بھی آیا تھا، یہی مسئلہ آ رہا ہے کہ پوسٹ آفس کی 2023 کی ٹکٹس دستیاب نہیں ہیں۔سی ٹی او فیصل آباد کے مطابق انہیں شہریوں کی مشکلات کا ادراک ہے تاہم ڈاک ٹکٹ جاری نہ ہونے سے ٹریفک لائسنس بننے کا عمل معطل ہوگیا۔2023میں پوسٹل سروس والوں نے ٹکٹیں ابھی جاری نہیں کیں، کہا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور محکمہ ڈاک خانہ جات کے معاملات کسی وجہ سے پینڈنگ ہیں، جیسے ہی ٹکٹیں آجائیں گی تو یہ عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا۔شہریوں کے مطابق جدید دور میں روایتی ٹکٹوں کی بجائے حکومت کو چاہیے کہ لائسنس فیس کی وصولی کے لیے آن لائن پیمنٹ کا نظام متعارف کروائے تاکہ ٹریفک لائسنس کے اجرا میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں