بہاولپور(آئی این پی)زہریلا دودھ پینے سے 5 بچوں کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، افسوسناک واقعہ بہاولپور کے علاقے ماڈل ٹاون بی میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 5بچوں نے دودھ پیا تو حالت غیر ہوگئی، ب
چوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا،بچوں کی عمریں 6سے 10سال کے درمیان ہیں، متاثرہ بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حالت غیر ہونے والے بچوں کا تعلق نجی ٹی وی کے رپورٹر کی فیملی سے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں