نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی کے دو سینئر افسران جاں بحق

خانیوال(آئی این پی)نیشنل ہائی وے پر واقع پیرووال کے قریب ہوٹل پر کھانا کھاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے پیرووال کے قریب نیشنل ہائی وے پر واقع بسمہ اللہ ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر باٹی جان بحق ہو گئے

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو بھی موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم میں تشکیل دے دی گئی ہیں شہر میں ناکہ بندی بھی کرادی گئی ہے ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزاد سلطان واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزاد سلطان کا کہنا تھا کہذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، قانونی پہلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اقدامات کر رہی ہے، معاملہ کی بیخ کنی کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close