جواء کھیلنے والے 13ملزمان گرفتار، کیا کچھ برآمد کر لیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی) تھانہ نیوٹائون پولیس نے جواء کھیلنے والے تیرہ ملزمان کوگرفتارکرلیا،جن سے نقدی ،موبائل فونز،بٹیر(پرندہ) قبضہ میں لے کرمقدمات درج کرلیے ۔واقعات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران جواء کھیلنے والے 13قمار باز وں کوگرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 35ہزار روپے،13موبائل فونز اور05بیٹرقبضہ میں لیے گئے،

ملزمان بٹیروں کی لڑائی پرجواء کھیل رہے تھے،گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ،نذیر حسین،نزاکت،رب نواز، دلدار، رفیق، تنویر،نواب خان،فیصل،الطاف،گلزادہ خان،جاویداورافتخار شامل ہیں،اس حوالے سے ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کاکہناتھاکہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close