دہشت گردی کا خطرہ، گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات

راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے، سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک اورڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں،عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

واقعات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں،سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close